سروسز اسپتال لاہور میں گارڈز اور تیمارداروں میں جھگڑا مریضہ کا بھائی جاں بحق

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے


ویب ڈیسک March 27, 2018
واقعے کے بعد سروسزاسپتال کے سکیورٹی گارڈز اور طبی عملے نے کام چھوڑ دیا: فوٹو: فائل

سروسزاسپتال میں عملےاورگارڈزکے تشدد سے مریضہ کا بھائی جاں بحق جب کہ لواحقین کے تشدد سے زخمی ہونے والے سکیورٹی گارڈ کی حالت بھی نازک ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سروسزاسپتال لاہورکے گائنی وارڈ میں مریضہ کرن کے لواحقین اورطبی عملے میں معمولی تلخ کلامی پہلے لڑائی جھگڑے اورپھرتصادم میں بدل گئی، ینگ ڈاکٹروں اورسکیورٹی گارڈزکے تشدد سے مریضہ کا بھائی سنیل شدید زخمی ہوگیا۔ سنیل کوسروسز اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لواحقین کے تشدد سے ایک سکیورٹی گارڈ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

واقعے کے بعد سروسزاسپتال کے سکیورٹی گارڈزاورطبی عملے نے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

جھگڑے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور سنیل کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا۔ سنیل کے ورثا کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرزاور اسپتال کے دیگرعملے کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |