پرویز مشرف بزدل جبکہ ہم بہادری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں مریم نواز

آج تک کسی گواہ نے نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، مریم نواز


ویب ڈیسک March 27, 2018
آج تک کسی گواہ نے نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، مریم نواز فوٹو:فائل

نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بزدل ہیں جب کہ ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں جب کہ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہسپتال میں نہیں چھپے، مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں، سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: میمو گیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا، نوازشریف

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، ایک گواہ تو بتائیں جس نے کٹہرے میں آ کر کہا ہو کہ 5000 کی کرپشن ہوئی، کیا سات ماہ سے کیس چل رہا ہے کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں