عدلیہ ریٹرننگ افسران کے معاملے میں فریق نہ بنے عاصمہ جہانگیر

عدلیہ الیکشن کمیشن سے دور رہے اور ریٹرننگ افسران کے خلاف اپیلوں کے کیس میں پارٹی نہ بنے،عاصمہ جہانگیر


ویب ڈیسک April 08, 2013
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو خود چل کر ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں جانا چاہئے تھا، عاصمہ جہانگیر فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ ریٹرننگ افسران کے خلاف اپیلوں پر فریق نہ بنے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ چیف جسٹس کا عہدہ بہت بڑا اور معتبر ہوتا ہے،گزشتہ روز چیف جسٹس کو خود چل کر ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں جانا چاہئے تھا۔اگر کوئی جماعت یہ سمجھتی ہے کہ عدلیہ ان کے خلاف ہے تو گزشتہ روز کے چیف جسٹس کے خطاب سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ الیکشن کمیشن سے دور رہے اور ریٹرننگ افسران کے خلاف اپیلوں کے کیس میں پارٹی نہ بنے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاہور میں ریٹرننگ افسران سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران ہر ایک سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |