عدالت نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تقرری کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا

علی ارشد حکیم کی تعیناتی قواعد کے مطابق تھی اور مجوزہ طریقہ کار کے مطابق 3 نام بھیجے گئے تھے،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ


ویب ڈیسک April 08, 2013
میرٹ پرآنےوالےامیدواروں کےنام وزیراعظم کوبھیجےجاتےہیں لیکن علی ارشدحکیم کوبراہ راست ہی چیئرمین بنادیا گیا،درخواست گزار فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو علی ارشد حکیم کی تقرری کا نوٹی فکیشن منسوخ کرتے ہوئے کام کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے ممبر ان لینڈ ریونیو محمد اشفاق احمد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ علی ارشد حکیم کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری قواعد کے خلاف ہے جبکہ اس عہدے کےلیے کوئی اشتہار بھی نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق میرٹ پر آنے والے 3 امیدواروں کے نام وزیراعظم کو بھیجے جاتے ہیں لیکن علی ارشد حکیم کو براہ راست ہی ایف بی آر کا چیئرمین بنادیا گیا ، چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم اور سیکرٹری اسٹببلشمنٹ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ علی ارشد حکیم کی تعیناتی قواعد کے مطابق تھی اور مجوزہ طریقہ کار کے مطابق 3 نام بھیجے گئے تھے اور علی ارشد کی تقرری میرٹ پر کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں