میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح حقیقت ہے نکاح خواں کا عدالت میں بیان

میں نے میرا کا نکاح گواہان کی موجودگی میں اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا، نکاح خواں


ویب ڈیسک March 27, 2018
میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح خود گواہان کی موجودگی میں پڑھایا۔ نکاح خواں ؛ فوٹوفائل

نامور پاکستانی اداکارہ اور اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت میں میرا کے نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے نکاح سے متعلق نکاح خواں نے اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ نکاح خواں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ میرا اور ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کا نکاح حقیقت ہے۔

نکاح خواں حامد خان نے کہا اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح انہوں نے خود گواہان کی موجودگی میں اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا کی شادی میں ایک اور رکاوٹ

اداکارہ میرا اور ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے درمیان تنسیخ نکاح کے کیس کا معاملہ لاہور کی فیملی عدالت میں طویل عرصے سے زیر سماعت ہے۔ نومبر میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے 9 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تکذیب نکاح کیس میں تمام متفرق درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند برس قبل میرا اور مقامی تاجر عتیق الرحمان کی تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں، عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ میرا ان کی منکوحہ ہیں اور اس بات کے ان کے پاس ناقابل تردید ثبوت ہیں لیکن میرا کا کہنا ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی اہلیہ نہیں ہیں اورغیر شادی شدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں