جمہوریت کفرکا نظام ہے جہاد سے اسلامی دنیا میں اللہ کا نظام لائیں گے حکیم اللہ محسود

حکومت اور امریکا مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں، حکیم اللہ محسود


INP April 08, 2013
جمہوریت کے نام پر کفار مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں, حکیم اللہ محسود. اے ایف پی/ فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے جمہوریت کو کفار کا نظام قرار دیتے ہوئے جہاد کے ذریعے پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا میں شرعی نظام کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے ایک وڈیو پیغام میں حکیم اللہ محسود کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے قائل نہیں یہ کفار کا نظام ہے، جمہوریت کے نام پر کفار مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبا ن اسلامی ممالک اور زمین پر اللہ کا نظام چاہتے ہیں اور نظامِ شریعت جہاد کے ذریعے ہی نافذ ہوتا ہے۔

حکیم اللہ محسود کا کہنا تھا کہ حکومت اور امریکا مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں لیکن ایک وقت ایسا آئے گا جب زمین پر مسلمانوں کی خلافت قائم ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں