توہین عدالت کیس سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو معاف کردیا

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی


ویب ڈیسک March 27, 2018
چاہتاہوں آپ غیرمشروط معافی لکھ کردیں، چیف جسٹس کے ریمارکس۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کا تحریری معافی نامہ قبول کرتے ہوئے عدالتی کارروائی ختم کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں رہنما مسلم لیگ(ن) نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہتاہوں کہ آپ غیرمشروط معافی لکھ کردیں، آپ کی غلطی کی سزا آپ کے بچوں کو نہیں دینا چاہتا، معافی سےمطمئن ہوئے تو نوٹس واپس لے لیں گے، نہال ہاشمی کو معافی اس کیس کی حد تک ہوگی تاہم کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے معافی کا اصول طے کرلیا ہے، توہین عدالت کے دیگر مقدمات کا جائزہ میرٹ پرلیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید

چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اپنے کہے پر ندامت یا شرمندگی ہے جس پر نہال ہاشمی نے جواب دیا کہ اپنےعمل پر شرمندہ ہوں، آئندہ اپنے گھر، گاڑی اور کسی بھی محفل میں محتاط رہوں گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے تحریری معافی نامے کے متن کا جائزہ لے کر نہال ہاشمی کو معاف کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔