کراچی میں نئی حلقہ بندی کیلئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا منور حسن

سپریم کورٹ نے صاف اور شفاف انتخابات کے لیے کئی فیصلے دیئے جن پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ منور حسن


ویب ڈیسک April 08, 2013
سپریم کورٹ نے صاف اور شفاف انتخابات کے لیے کئی فیصلے دیئے جن پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ منور حسن فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندی کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوتے سید منورحسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر چہ ہمارے پسندیدہ ہیں مگر انہوں نے کراچی میں حلقہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا بلکہ حلقہ بندی کے نام پر صرف خانہ پوری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابات کے لیے اعتماد سازی، لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت اغوابرائے تاوان کی وارداتوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ مقتدر قوتیں اور سیاسی پارٹیاں مل کر ایسا ماحول بنائے جس سے انتخابات کے لیے حالات سازگار ہو، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے صاف اور شفاف انتخابات کے لیے کئی فیصلے دیئے جن پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں