سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے کا سرکلر ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور چیک پوسٹوں کو بھجوادیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 08, 2013
سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو پرویز مشرف کو ملک سے باہر نہ جانے دینے کا حکم جاری کیا تھا. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کے احکامات پر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے اس کا سرکلر ملک کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور چیک پوسٹوں کو بھجوادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی کیس سماعت کے دوران قرارد یا تھا کہ اگر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں ہے تو ان کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے،سندھ ہائی کورٹ بھی سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت میں توسیع کے موقع پر ان پر بغیر اجازت ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں