انتظامیہ اور پولیس افسران بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دیں نجم سیٹھی

شفاف انتخابات کے لئےبڑے پیمانے پرتبادلے کئےجارہے ہیں اور چیف سیکریٹری اورآئی جی پولیس کو فری ہینڈ دیدیا گیا، نجم سیٹھی


ویب ڈیسک April 08, 2013
عام انتخابات کا شفاف،غیر جانبدار اور پْرامن انعقاد قومی ذمہ داری ہے، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا شفاف انعقاد قومی ذمے داری ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس افسران بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نگراں حکومت کے اقدامات سے عام انتخابات پرامن اور شفاف طریقے سے کرانے کا مرحلہ خیروعافیت سے مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔


نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا شفاف، غیر جانبدار اور پْرامن انعقاد قومی ذمہ داری ہے، انتظامیہ اور پولیس اہلکار کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے فرائض کو ایمانداری سےانجام دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں