چیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے والےشوق پورا کرلیں وزیراعلی بلوچستان
وزیراعظم کے نومنتخب چیئرمین سینیٹ کے بارے میں بیانات نامناسب ہیں، عبدالقدوس بزنجو
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے چیئرمین سینیٹ کے بارے میں بیانات نامناسب ہیں جب کہ چیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے شوق پورا کرلیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نومنتخب چیئرمین سینیٹ کے بارے میں بیانات نامناسب ہیں، سینیٹ چیئرمین کا الیکشن جمہوری انداز میں سب کے سامنے ہوا لیکن سیاست کا بڑا المیہ ہے کہ جیت جائیں تو ٹھیک ہے ہارجانے پر غلط نظر آتا ہے جب کہ جوچیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانا چاہئے وہ شوق سے لائیں۔
وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج تک بلوچستان کا وزٹ نہیں کیا، نوازشریف اور شہبازشریف کے رویے سے بلوچستان کے لوگ نالاں ہیں جب کہ (ن) لیگ کی لیڈرشپ کو بلوچستان نے واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔