اداکار سنجے دت کا سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

سنجے دت کوعدالت نے ممبئی دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 5 سال کی سزا سنائی تھی

سنجے دت کا اپنے خلاف فیصلے پر کہنا تھا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اور عدالت جب کہے گی وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں گے۔ فوٹو : فائل

PARIS:
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے 21 مارچ کو سنجے دت کو 1993 میں ہونے والے ممبئی بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سلسلے میں وہ ڈیڑھ برس جیل بھی کاٹ چکے ہیں جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے کم و بیش 20 برس بعد سنجے دت اور ممبئی بم دھماکوں کے دیگر ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں پر اپنا فیصلہ سنایا۔


نئی دہلی میں 28 مارچ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنجے دت کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور عدالت جب کہے گی وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں گے۔

سنجے دت کی سزا کے فیصلے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی ہلچل مچ گئی تھی اور ہدایت کاروں میں کافی بے چینی پائی جاتی تھی کیونکہ سنجے دت ان کی کئی فلموں میں کام کررہے تھے اورمزید کئی فلموں میں انہوں نے کام کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہوا تھا کہ عین اسی وقت سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آگیا تاہم سنجے دت نے ہدایت کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جیل جانے سے قبل ان کی فلمیں مکمل کرلیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story