کوئٹہ بروری روڈ پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ان کا محافظ جاں بحق
پولیس اور ایف سی علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔
DHAKA:
بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ڈی ایس پی اور ان کے محافظ کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی امیر محمد دشتی محافظ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہے تھے کہ عیسیٰ نگری کے قریب مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امیر محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے امیر محمد اور ان کے زخمی محافظ کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا گارڈ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔