فلم ’’برفی‘‘ نے ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

برفی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ادکارہ ایلینیا ڈیکروز کو بہترین ڈیبیو کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔

فلم برفی کے ہدایت کار انوراگ باسو کو بہترین ہدایت کار، رنبیر کپور کو بہترین ہیرو اور پریانکا چوپڑا کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کینیڈا میں منعقدہ ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز میں فلم ''برفی'' نے تمام بڑے ایوارڈز اپنے نام کرکے فلمی میلہ لوٹ لیا۔


فلم برفی کے ہدایت کار انوراگ باسو کو بہترین ہدایت کار، رنبیر کپور کو بہترین ہیرو اور پریا نکا چوپڑا کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ برفی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ادکارہ ایلینیا ڈیکروز کو ''بہترین ڈیبیو'' کے لئے ایوارڈ دیا گیا، چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے پر انٹری لینے والے آیوشمان کھرانہ کو فلم ''وکی دی ڈونر'' کے لئے ڈیبیو ایوارڈ دیا گیا۔

رنبیر کپور کے والد رشی کپور کو فلم ''اگنی پتھ'' میں بہترین منفی کردارکے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا، فلم انگلش ونگلش کی ہدایت کار گاری شندے کو ہدایت کاری میں ڈیبیو کے لئے ''کریٹک ایوارڈ'' سے نوازا گیا، فلم کاکٹیل کے لئے دیپیکا پڈوکون کو بہترین اداکاری کے لئے ''کریٹک ایوارڈ'' دیا گیا، فلم ''پان سنگھ تومر'' میں عرفان خان کو بہترین اداکاری کے لئے ''کریٹک ایوارڈ'' دیا گیا جب کہ انوراگ کشیپ کی فلم ''گینگز آف واسع پور'' کو بہترین فلم کے لئے کریٹک ایوارڈ دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story