ایف ٹی اے ٹوآفرلسٹ کوفائنل کرنے کے لیے مشاورت مکمل
دوسرے مرحلے میں خدشات کو دور کرنے اور پورے عمل کو انتہائی شفاف بنانے کی کوششوں میں وزارت کامرس کو سراہا گیا ہے
وزارت تجارت نے چین پاکستان آزادتجارتی معاہدے ٹو سے قبل اپنی آفر لسٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے شراکت داروں سے مشاورت مکمل کرلی ہے ایسوسی ایشنزنے اضافی تجاویزدی ہیں۔
وزارت تجارت سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف ٹی اے ٹو پر چین سے مذاکرات کے اگلے دور سے قبل اپنی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت تجارت نے چھوٹے، درمیانے اور بڑی صنعتوں کے نمائندوں سے مشاورت کے لیے بہت سے اجلاس منعقد کیے، چین سے مذاکرات کے ہر دور سے پہلے اس طرح کی مشاورت کی جاتی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق ان ملاقاتوں میں ایف پی سی سی آئی، کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹیم میلٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹیل رولنگ ملز ایسوسی ایشن، پاکستان بیڈ ویئر ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن، ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، پاکستان فٹ ویئرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن، پاکستان کٹلری اور اسٹینلیس اسٹیل مینوفیکچررز اور ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن، انجینئرنگ اور مشین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن، پاکستان الیکٹرونک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ،پاکستان کیبلز اینڈ کنڈکٹر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ، پاکستان سلک اینڈ یارن ملز ایسوسی ایشن، پاکستان ہینڈ لوومز و ٹریڈیشنل ٹیکسٹائل مینو فیکچررز،ایکسپورٹرزایسوسی ایشن ،ڈینم مینوفیکچررز ، پاکستان فشریز ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ، آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولری ایسوسی ایشن، پیراینڈ بورڈملز،اپٹما، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن ،پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن وغیرہ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ان تمام ایسوسی ایشنز نے وزارت تجارت کی پیشکش سے اتفاق کرتے ہوئے کچھ اضافی سفارشات پیش کیں۔ ترجمان کے مطابق چین پاکستان ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے میں خدشات کو دور کرنے اور پورے عمل کو انتہائی شفاف بنانے کی کوششوں میں وزارت کامرس کو سراہا گیا ہے۔