پاکستانی بولرز نے بنگلہ دیش میں بال ٹیمپرنگ کے جراثیم پھیلائےٹیم منیجر

ہمیں کافی شکایتیں بھی ملیں مگر ہم خاموش رہے کہ پاکستانی بالرز گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کا آرٹ جانتے ہیں، خالد محمود

ہمیں کافی شکایتیں بھی ملیں مگر ہم خاموش رہے کہ پاکستانی بالرز گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کا آرٹ جانتے ہیں، خالد محمود، فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی ٹیم منیجر خالد محمود نے پاکستانی بولرز کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اپنے ملک میں بال ٹیمپرنگ کے جراثیم پھیلانے کا الزام ان پر عائد کردیا۔


خالد محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے تو ہمیشہ ہی صاف ستھری کرکٹ کھیلی اور ہمارے پاس بال ٹیمپرنگ جیسی چیزوں کا کوئی ماہر بھی موجود نہیں، مگر بہت سے پاکستانی جب بنگلہ دیش میں لیگز کھیلنے آتے ہیں تو یہاں بہت زیادہ بال ٹیمپرنگ کرتے ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم منیجر نے مزید کہا کہ ہمیں کافی شکایتیں بھی ملیں مگر ہم خاموش رہے کہ وہ گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کا آرٹ جانتے ہیں، مگر جو کچھ جنوبی افریقا میں ہوا وہ بہت ہی مایوس کن ہے، معلوم نہیں کیوں آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کو اس کی ضرورت پڑی، اگر کسی چھوٹی ٹیم نے ایسا کیا ہوتا تو نجانے کیا ہوجاتا۔
Load Next Story