کرکٹ پر شرط ہار کر اپنے قتل کا ڈرامہ رچانے والے شخص کی گرفتاری

کرکٹ پر شرط ہار کر اپنے قتل کا ڈرامہ رچانے والے شخص کی گرفتاری


AFP March 28, 2018
کرکٹ پر شرط ہار کر اپنے قتل کا ڈرامہ رچانے والے شخص کی گرفتاری ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلہ دیشی پولیس نے کرکٹ پر شرط کی رقم ادا کرنے سے بچنے کیلیے اپنے قتل کا ڈرامہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

عبدالسکندر نامی شخص کی خون میں لت پت ویڈیو ہزاروں مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس کے بعد پولیس نے جب لاش کی تلاش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ انھوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی ٹرائنگولر سیریز فائنل میں بھارت کے خلاف میچ میں اپنی بنگلہ دیشی ٹیم کی فتح پر 1800 ڈالر کا جوا کھیلا تھا۔

عبدالسکندر نے ناکامی پر رقم دینے سے بچنے کے لیے اپنے ایک فلم میک اپ آرٹسٹ دوست کی خدمات حاصل کرکے یہ سارا ڈرامہ کیا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |