الیکشن 2018 تمام پولنگ اسٹیشن گوگل سے منسلک لوگ گھر بیٹھے معلومات لیں گے
معاہدے سے عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے نتائج فوری بھجوا سکیں گے
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں اور چاروں ممبران کمیشن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے تمام انتخابی مواد بشمول بیلٹ پیپرز کی خریداری اور تیاری کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کی تیاری اور ڈسپلے مراکز کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں تمام ڈسپلے مراکز کام کر رہے ہیں، 24 اپریل تک یہ ڈسپلے مراکز عوام کیلئے کھلے رہیں گے، عوام کیلئے ووٹ کے اندراج اور درستگی کا آخری سنہری موقع ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کیلئے89 ہزار 500 پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی کی جا چکی ہے تاہم یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے، تربیتی عمل بھی شروع ہو چکا ہے، پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں کے95 لیڈر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔
دوسرے مرحلے میں3 ہزار ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی جائے گی جو اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی، تیسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ اسٹاف اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ ہوگی جو مئی میں شروع ہوگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل کیساتھ منسلک کر دیا جائے گا، تاکہ لوگ گھر بیٹھے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ خواتین ووٹرز اور ان کے قومی شناختی کارڈ کے حوالے سے مہم 103اضلاع میں جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے۔