دمشق خودکش کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک 53 زخمی

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


APP April 08, 2013
دھماكے سے درجنوں گاڑیوں اور گھروں كو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو: اے ایف پی

شام کے دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔

سركاری خبر رساں ادارے كے مطابق دہشت گردوں نے صبا بہرات اسکوائر كے قریب ایک كار كو بم دھماكے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔ دھماكے سے درجنوں گاڑیوں اور گھروں كو بھی نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو بھی دارالحکومت کی ایک مسجد میں شدید نوعیت کے دھماکے میں مقامی عالم سمیت 49 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں