کراچی میں گرمی بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے تک پہنچ گیا


ویب ڈیسک March 28, 2018
مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے تک پہنچ گیا فوٹو:فائل

ISLAMABAD: شہر قائد میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ بجلی کی طلب بڑھنے کی وجہ سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے لگا۔ مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ شہر کے متاثرہ علاقوں میں کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشنِ اقبال اور اورنگی ٹاؤن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی سے شہری بے حال

شدید گرمی اور اوپر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ پنکھے، اے سی بند ہونے کے باعث چھوٹے بچے خصوصا زیادہ پریشان ہیں جب کہ اسکولوں میں بھی تعلیمی عمل میں خلل پڑ رہا ہے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاپہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں