ایم کیوایم پاکستان کی مزید 2 خواتین ارکان اسمبلی پی ایس پی میں شامل
بہادر آباد اور پی آئی بی کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ دلوں کو صاف کرکے ہمیں جوائن کرلیں، مصطفیٰ کمال
ایم کیوایم پاکستان کی مزید 2 خواتین ارکان سندھ اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی 2 خواتین ایم پی ایز جن میں رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں، اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے انتقام لینے کے لیے کام شروع نہیں کیا تھا، بہادر آباد اور پی آئی بی کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کھلے دل سے دعوت دیتا ہوں کہ دلوں کو صاف کرکے ہمیں جوائن کرلیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ میری ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بدقسمتی سے چوکیداروں نے چوروں کے ساتھ مل کر لوٹا ہے۔ عوامی نمائندے کے ہوتے ہوئے بھی سپریم کورٹ کو پانی کے مسئلے کو سننا پڑرہاہے جب کہ کراچی اور حیدر آباد کی آبادی کو کم کردیا گیا ہے جو سب سے بڑا مسئلہ ہے۔