اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کے خلاف درخواست مسترد

سفارتی نوعیت کا معاملہ ہے اور عدالتوں میں آنے والا نہیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک March 28, 2018
درخواست ناقابل سماعت قرار،فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کےخلاف درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت درخواستگزار بیرسٹر ظفر اللہ نے موقف اپنایا کہ امریکی سفارت خانے میں 56 ایکڑ پر امریکی فوجیوں کے لیے خصوصی کنٹونمنٹ بنائی گئی ہے جب کہ اضافی جگہ پر ہوٹل بھی بنایا گیا جو خلاف قانون ہے۔ امریکی سفارت خانے نے امداد دینے کے نام پر زمین حاصل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکی فوجی امداد لینے والا سب سے بڑا ملک

سپریم کورٹ نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملات عدالتوں میں آنے والے نہیں یہ معاملہ ڈپلومیٹک نوعیت کا ہے جبکہ یہ پالیسی کا معاملہ ہے جس سے درخواست گزار کا حق متاثر نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں