برطانیہ میں سیکورٹی خدشات کے سبب اسکولوں کو بند کردیا گیا

اسکولوں کو بند کیے جانے کی اطلاعات پر والدین اپنے بچوں کو لینے کے لیے پہنچ رہے ہیں اور اسکولوں کو خالی کرایا جارہا ہے


ویب ڈیسک March 28, 2018
دھمکیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،پولیس ،فوٹو:فائل

ISLAMABAD: برطانیہ بھر میں سیکورٹی خدشات کے بعد اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سیکورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کردیا گیا ہے جب کہ ڈہورہم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی حکومت نے اساتذہ کو زبردستی حجاب کرنے کی ہدایت پرمسلم اسکول بند کردیا

اسکول انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھاسکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور وہ اسکولوں سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں