گھریلو تنازع پرشوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

وقوعہ کے وقت اہل خانہ نے بیچ بچائو کی کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا


Staff Reporter April 09, 2013
ایس ایچ او گلستان جوہر ارشاد گبول نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی محمد علی کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد طیش میں آکر اس نے اپنی اہلیہ کو ہلاک کردیا۔ فوٹو: فائل

گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں 55 سالہ محمد علی نے گھریلو تنازعات سے تنگ آکر اپنی اہلیہ 50 سالہ زارا بی بی کو گزشتہ روز گھر کے اندر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ اس کے بعد خود بھی سینے پر گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

ایس ایچ او گلستان جوہر ارشاد گبول نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی محمد علی کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد طیش میں آکر اس نے اپنی اہلیہ کو ہلاک کردیا ،متوفی کے 2 بیٹے بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں جبکہ اس کی بہوئیں بھی اس کے ہمراہ ہی رہائش پذیر ہیں ۔



وقوعہ کے وقت اہل خانہ نے بیچ بچائو کی کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ضابطے کی کارروائی کیلیے محمد علی کی لاش جناح اسپتال اور زارا بی بی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔