وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب اور چین کے ساتھ اہم معاہدے کرنے کی بھی منظوری دی


ویب ڈیسک March 28, 2018
وفاقی کابینہ نے ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی . فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کو چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب اور چین کے ساتھ اہم معاہدے کرنے کی بھی منظوری دی جس میں سعودی عرب اور چین کے ساتھ سزا یافتہ افراد کی حوالگی سے متعلق اور دیگر معاہدے شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی اے کے چیئرمین اور ممبر فنانس کی تعیناتی، ڈرگ کورٹ اسلام آباد کے چیئرمین اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے قانون کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں انسداد منشیات اسپیشل کورٹ راولپنڈی میں جج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور کابینہ نے ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں