سکھر میں چھوہارا مارکیٹ کی چھت گرنے سے 12 افراد جاں بحق

گورنر سندھ نے کمشنر سکھر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ فوٹو : پی پی آئی

چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سکھر کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھوہارا مارکیٹ میں چھوہارے پکانے والی بھٹی کے پھٹنے سے گودام کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے مزید 6 افراد کی لاشیں نکال لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔




دوسری جانب گورنر سندھ محمد زبیر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سکھر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے انتظامیہ سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Load Next Story