حامد سعید کاظمی اور 4 بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل میں شامل

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان افراد کو بیرون ملک جانے کی کوشش پر گرفتار کرلیا جائے۔


ویب ڈیسک April 09, 2013
حکم نامے کی نقل ملک کے تمام ایئرپورٹس کو بھجوادی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور 4 بیوروکریٹس کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی ہے۔


ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو حج کرپشن کیس میں حامد سعید کاظمی اور 4 بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جن میں سابق ڈی جی حج شکیل احمد، سابق سیکرٹری آئی ٹی زین سکیھرا، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی اور سابق بیورو کریٹ نجیب اللہ شامل ہیں۔


وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی سفارش منظور کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی اور دیگر 4 بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کی نقل ملک کے تمام ایئرپورٹس کو بھجوادی گئی ہے جس میں یہ بھی کہا گیا کہ ان افراد کو بیرون ملک جانے کی کوشش پر گرفتار کرلیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔