نواب شاہ 75پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار فوج تعیناتی کا فیصلہ

649پولنگ اسٹیشنوں میں سے196حساس قرار،ضلع بھر میں فوج کے995،رینجرز کے920جوان اور1990پولیس اہلکار تعینات ہونگے


Nama Nigar April 09, 2013
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج کے3،رینجرز کے2جوان اور سندھ پولیس کے6اہلکار مقرر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

ضلع بھرکے649پولنگ اسٹیشنوں میں سے75انتہائی حساس،196حساس قرار دے دیے گئے۔

فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے عام انتخابات کے دوران ضلع میں پاک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ ضلع بھر کے کل649پولنگ اسٹیشن میں سے75کو انتہائی حساس جبکہ196کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر فوج ،رینجرز کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔ پاک فوج کے995،رینجرز کے920اور سندھ پولیس کے1990اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج کے3،رینجرز کے2جوان اور سندھ پولیس کے6اہلکار مقرر ہوں گے۔ اس طرح حساس پولنگ اسٹیشن پر رینجرز کے2فوج کے2اور سندھ پولیس کے4جوان مقرر ہوں گے جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر فوج اوررینجرز کا ایک،ایک جوان اور پولیس کے2اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔



انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں ڈی سی ہائی اسکول،مسلم اسکول،پرائمری بوائز و گرلز اسکول تاج کالونی،حجن فاطمہ میٹرنٹی ،حاجی نصیرپرائمری اسکول کچی آبادی،میونسپل سیکنڈری اسکول،اسلامیہ گرلز ہائی اسکول،اسلامیہ ہائی اسکول، بوائز گورنمنٹ پرائمری اسکول اللہ رکھیو کانیو،پرائمری اسکول بہادر زرداری، گرلز ہائی اسکول کچھری،بوائز ہائی اسکول کچھری،سچل سرمست اسپیشل ایجوکیشن،بوائز ہائی اسکول گچانی،ہائی اسکو مرزا علی حسن بیگ گرلز ہائی اسکول مرزا علی حسن بیگ،لبیک ہیلتھ یونٹ نواب ولی محمد اور دیگر پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔