اپنا حق حاصل کرنے کے لیے لڑنا پڑا کنگنا رناوت

کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں،کنگنا رناوت


ویب ڈیسک March 29, 2018
کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں،کنگنا رناوت ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں جب کہ انڈسٹری میں اپنا حق حاصل کرنے کے لیے لڑنا پڑا۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ بے باک انداز کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں اور وہ متنازع بیانات کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کنگنا نے ہر موضوع کو اپنی شہرت کے لیے بخوبی استعمال کیا اور اب انڈسٹری کے مرد اداکاروں کے مساوی حق حاصل کرنے کے لئے میدان میں آگئیں ہیں۔

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سچ بات کروں تو میں نے کبھی نہیں سوچھا کہ میں معاشرے کو ٹھیک کروں گی، میں اپنے حق اور کیریئر کے لئے جنگ لڑ رہی ہوں اور میں اپنے کام کے پیسے بھی لیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ آج میرے پاس جو گھر اور جائیداد سمیت جو کچھ بھی ہے وہ لڑ کر حاصل کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ادتیا پنچولی نے کنگنا رناوت کو پاگل قرار دے دیا

کنگنا رناوت نے کہا کہ آج میرے پاس سب کچھ ہے کیوں کہ میں نے حق کے خلاف جنگ لڑی تھی ناکہ کسی اور کے لئے جب کہ بہت سے پروڈکشن ہاؤسسز اداکاراؤں کا استحصال بھی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی تنخواہیں بھی نہیں لیتی جب کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ہر روز جنگ لڑ رہی ہوں دراصل میری زندگی بدقسمت ہی رہی ہے کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت تلخ لہجے اور دیگر اداکاروں سے جھگڑے کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور آج کل بالی ووڈ میں خواتین کو مردوں کی مساوی تنخواہ اور حیثیت دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔