ہکڑااورکولہی برادری کے سیکڑوں افراد متحدہ میں شامل

الطاف حسین نے مظلوموں کیلیے آواز بلندکی،حق پرستی کی تحریک پھیل رہی ہے، محمد علی شاہ


Press Release April 09, 2013
محمد عل شاہ نے کہا کہ الطاف حسین واحد سیاسی رہنما ہیں جنھوں نے غریب اور متوسط طبقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یارکے زونل انچارج سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی صداقت اور ہزاروں شہداء کی قربانیوں کے طفیل حق پرستی کی تحریک ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے تعلقہ جھنڈو مری میں ہکڑا اور کولہی برادری کے سیکڑوں افراد کی ایم کیو ایم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی، اراکین زونل کمیٹی ارسلان خانزادہ اور امجد حسین جاگیرانی نے بھی حاضرین سے مختصر گفتگو کی۔ محمد عل شاہ نے کہا کہ الطاف حسین واحد سیاسی رہنما ہیں جنھوں نے غریب اور متوسط طبقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا وہ غریب اور مظلوم طبقے کے واحد رہنما ہیں۔



ملک کوکامیابیوں کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے قائد تحریک کے نظریے کو مشعل راہ بنا نا ہو گا، جن کے وژن میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ ضلع بھر سے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت سے ثابت ہو رہا ہے کہ متحدہ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کی حقیقت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، آنے والے دنوں میں عوام ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کا مکمل احتساب کریں گے۔

دریں اثناء محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے سابق رکن زونل کمیٹی شاہد وہاب خانزادہ کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم، ثاقب احمد خانزادہ، بابو احمد راجپوت، ارسلان خانزادہ، یونٹ ذمے داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں