’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ کی ڈرامہ سیریل ’’سودائی‘‘ آج رات سے پیش ہوگی

کاسٹ میں حنا الطاف‘ فیضان خواجہ‘ سونیا اوراسد صدیقی شامل ‘غلام محی الدین بھی طویل عرصہ بعد چھوٹی اسکرین پرنظرآئیں گے۔


Qaiser Iftikhar March 29, 2018
’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ پرہرکام پروفیشنل ہوتاہے ، ’’سودائی‘‘ شائقین کو مزید اس چینل کے قریب لائیگا،پروڈیوسرحسن ضیا۔ فوٹو: ایکسپریس

عوام کے ہردلعزیز تفریحی چینل ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' کی جانب سے ناظرین کیلیے نیا اور منفرد ڈرامہ سیریل ''سودائی '' آج رات 9بجے پیش کیا جائے گا۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ حنا الطاف، فیضان خواجہ ، سونیا نذیر اوراسد صدیقی شامل ہیں ، جبکہ عرصہ دراز بعد پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنے والے سینئر اداکارغلام محی الدین بھی چھوٹی سکرین پرجلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے کے رائٹررامس تنویرحیدرہیں، جبکہ اس کے پروڈیوسرحسن ضیاء اور ہدایتکارعمران بیگ ہیں۔

ڈرامے کی شوٹنگ ویسے تو کراچی اور دیگر مقامات پرکی گئی ہے لیکن اس میں ایک مرتبہ پھرایک ایسے اہم مسئلے کواجاگرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جواس سے پہلے شاید سامنے نہیں لایا جاسکا۔

ڈرامے میں شامل تمام فنکار جہاں بہت پروفیشنل ہیِں، وہیں حسن ضیاء کی قیادت میں بننے والے اس ڈرامے کی تکنیکی ٹیم میں بھی کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ڈرامے میں جہاں زندگی کے اہم پہلوؤں کو بڑی مہارت کے ساتھ مصنف رامس تنویرحیدرنے بیان کیا ہے، وہیں ہدایتکارعمران بیگ نے بھی اپنی صلاحیتوں سے پورا انصاف کیا ہے۔

جہاں تک بات ڈرامے میں مرکزی کردارنبھانے والی اداکارہ حنا الطاف کی ہے توانھوں نے اپنے کردارکوبخوبی انجام دیا ہے۔ اس کے مدمقابل اسد صدیقی اور فیضان خواجہ کے ساتھ ساتھ سینئراداکارغلام محی الدین نے بھی اپنے تجربے کی روشنی میں ایکٹنگ کے خوب جوہردکھائے ہیں۔

اس سلسلے میں ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر حسن ضیاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ ہمیشہ ہی اپنے معیار اور منفرد کہانیوں کی وجہ سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ ان چاہنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں بسنے والے ناظرین بھی شامل ہیں جن کی پسند اوررائے ہی ہمارے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہوتی ہے۔

حسن ضیاء نے کہا کہ جہاں تک بات ایکسپریس انٹرٹینمنٹ چینل کی ہے تواس ادارے نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔ میں بطور پروڈیوسر دنیا کے بیشترممالک میں جا کرکام کر چکا ہوں جس طرح کا انداز دنیا کے بہترین ٹی وی چینلز میں اپنایا جاتا ہے، یہاں بھی اسی طرح ہرکام بہت ہی پروفیشنل انداز میں انجام دیا جاتا ہے۔ یہاں پر باقاعدہ ایک ٹیم تیارکی گئی ہے، جوپرائیویٹ پروڈیوسرز کی ساتھ مل کرڈرامے کی تیاری میں لمحہ لمحہ شامل رہتی ہے۔

پروڈیوسر حسن ضیاء نے بتایا کہ اسکرپٹ کی منظوری کے بعد ہی کسی پروجیکٹ پرکام شروع کیا جاتا۔ یہی وہ انداز ہے جومجھے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے جوڑے ہوئے ہے۔ ا اس کے علاوہ ناظرین کی بات کی جائے تواس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پرپیش کیے جانے والے ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں اوران کی جانب سے ملنے والے خطوط، ایس ایم ایس اورای میلزاس بات کے بہترین ثبوت ہیں۔ مجھے امید ہے کہ شائقین آج جب ہمارا نیا ڈرامہ ''سودائی ''دیکھیں گے تووہ اس چینل کے اوربھی قریب آ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |