ویرات کوہلی کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم دہلی کا حصہ بنے گا

دہلی کے میوزیم میں مجسمہ لگنے سے شائقین کی ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی کی خواہش آسانی سے پوری ہوجائے گی۔

دہلی کے میوزیم میں مجسمہ لگنے سے شائقین کی ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی کی خواہش آسانی سے پوری ہوجائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا مومی مجسمہ بھی اب مادام تسائو میوزیم دہلی کا حصہ بنے گا۔

مادام تسائو میوزیم کے ماہرین کی خصوصی ٹیم لندن سے بھارت پہنچی۔ جس نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کی 200 مختلف زاویوں سے پیمائش لی۔


اسٹار بیٹسمین نے کہا کہ مادام تسائو میوزیم کے لیے انتخاب میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، میں ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دہلی کے میوزیم میں مجسمہ لگنے سے شائقین کی ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی کی خواہش آسانی سے پوری ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ میوزیم میں پہلے سے ہی سابق عظیم کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، کپیل دیو اور فٹبالر لیونل میسی کے مجسمے موجود ہیں۔
Load Next Story