آسٹریلوی کوچ نے معافی مانگ لی ملوث کرکٹرز کو دوسرا موقع دینے کی سفارش

یہ تینوں کھلاڑی بُرے لوگ نہیں ہیں، انھیں معاف کرتے ہوئے دوسرا موقع دینا چاہیے، لی مین


Sports Desk March 29, 2018
یہ تینوں کھلاڑی بُرے لوگ نہیں ہیں، انھیں معاف کرتے ہوئے دوسرا موقع دینا چاہیے، لی مین۔ فوٹو فائل

PARIS: آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر معافی مانگ لی جب کہ ملوث کرکٹرز کو دوسرا موقع دینے کی سفارش کی سفارش بھی کردی۔

لی مین نے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر معافی مانگتا ہوں اور اس کے ساتھ انھوں نے واقعے میں ملوث تینوں کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو معاف کرتے ہوئے دوسرا موقع دینے کی سفارش بھی کردی۔

آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ یہ تینوں کھلاڑی بُرے لوگ نہیں ہیں، انھیں معاف کرتے ہوئے دوسرا موقع دینا چاہیے، لی مین نے تینوں کرکٹرز کی ذہنی کیفیت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں