فاروق ستار کو ایم کیو ایم کی کنوینر شپ سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، خالد مقبول صدیقی اور کنورنوید جمیل سے جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک March 29, 2018
الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ سے ہٹا دیا تھا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی کنوینر شپ ختم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے فاروق ستارکو ایم کیوایم کی کنوینرشپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، فاروق ستارکے وکیل بابرستار نے عدالت عالیہ کے روبروموقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ اس لئے فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی اپیل پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنور نوید جمیل اورخالد مقبول صدیقی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینئرشپ (سربراہی) سے ہٹا دیا تھا۔ فیصلے کی رو سے ایم کیو ایم بہادرآباد ہی اب ایم کیو ایم پاکستان ہوگی اورفاروق ستار کی سربراہی میں چلنے والی ایم کیو ایم پی آئی بی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |