ٹڈاپ اسکینڈل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد

یوسف رضا گیلانی پر 26 مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی


ویب ڈیسک March 29, 2018
ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد ملزمان پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں اربوں روپے کرپشن کے معاملے کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر 26 مقدمات میں فرد جرم عائد کردی، ملزمان میں یوسف رضا گیلانی سمیت طارق اقبال پوری، عبدالکریم داؤد پوتا، محمد زبیر، عدنان زمان، مرچو مل، یونس رضوانی، جاوید انور، نجم الحق، مرزا کریم بیگ، سہیل محمود، فرحان احمد اور عاصم رضوانی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مقدمہ میں 10 سے زائد ملزمان اشتہاری ہیں جن میں نعمان احمد، فرحان جنیجو، میاں محمد طارق، اختر محمود، مہر ہارون رشید، اللہ داد اور عابداللہ شامل ہیں، عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے فریقین کو 11 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد ملزمان پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں