اسکولوں کو یوم آزادی منانے کیلیے کھولا جائے شیخ نثاراحمد پرچم والا

کراچی میں پورے پاکستان سے جشن آزادی کا سامان اور پرچم کی خریداری کیلیے بیوپاری آیا کرتے تھے


Express Desk August 10, 2012

PESHAWAR: شیخ نثار احمد پرچم والا نے کہا ہے کہ قومی پرچم بنانے والے گذشتہ تین سال سے یوم آزادی رمضان میں آنے کی وجہ سے خسارے میں ہیں، حکومتی ادارے قومی پرچم خرید کر سرکاری ونیم سرکاری عمارت کو قومی پرچموں سے سجائیں، لوگوں میں یوم آزادی پر جوش وخروش ہوتا تھا کم ہوتا جارہا ہے، ایک وہ وقت تھا کہ پرچم بازار میں یکم اگست کے بعد سے چلنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔

کراچی میں پورے پاکستان سے جشن آزادی کا سامان اور پرچم کی خریداری کیلیے بیوپاری آیا کرتے تھے اس سال کوئی بھی نہیں آیا، اس کی بڑی وجہ شہر کے حالات، معاشی وجوہات اور خاص کر اسکولوں کی چھٹیوں کے درمیان یوم آزادی کا آنا ہے، اسکولوں میں بچے جوش و جذبے سے یوم آزادی منایا کرتے تھے،پرچم کشائی اور قومی ترانے پڑھے جاتے تھے، انھوں نے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ یوم آزادی منانے کیلیے خصوصی طور پر ایک دن کیلیے سندھ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو کھلوایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں