نائیجرین تاجروں پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر زور

چینی، کھاد، چاول ودیگر شعبوں میں بہترین مواقع ہیں، نائیجرین ہائی کمشنر، وفد سے گفتگو

چینی، کھاد، چاول ودیگر شعبوں میں بہترین مواقع ہیں، نائیجرین ہائی کمشنر، وفد سے گفتگو فوٹو: فائل

پاکستان میں نائیجریا کے ہائی کمشنرداؤد ادنلادی نے کہا ہے کہ پاکستان نے نائیجریاکے کاروباری افراد کو بہترین معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔


نائیجریا کے افروپاک گلوبال وینچر کے کاروباری وفد کے ساتھ ایک اجلاس میں انہوں نے نائیجرین کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں چینی کی پیداوار، کھاد کی فیکٹریوں، رائس ملز، زراعت کے آلات اور تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائیجریا اہم سیاسی، معاشی اور سماجی معاملات میں مشابہت رکھتے ہیں اور ان کا ملک پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کا خواہاں ہے۔ نائیجریا کے ہائی کمشنر نے اپنے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ دوروں کا تذکرہ بھی کیا۔
Load Next Story