سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار

ملزم نے ٹرانسفارمرز کی خریداری کی مد میں حکومتی خزانے کو 13270 ملین کا نقصان پہنچایا، نیب لاہور


طالب فریدی March 29, 2018
رسول خان محسود نے کاغذات میں ردوبدل سے نیب افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، نیب لاہور فوٹو: فائل

لاہور: نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو اور چیف ایگزیکٹیو این ٹی ڈی سی رسول خان محسود کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رسول خان محسود 2010 سے 2012 کے درمیان پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر رہے، اس کے علاوہ انہوں نے چیف ایگزیکٹیو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی حیثیت سے ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔ رسول خان محسود نے چیف ایگزیکٹو پیپکو کی حیثیت سے دیگر شریک ملزمان سے ملی بھگت کرکے مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ مالیت کا ٹینڈر پاس کروایا، ٹرانسفارمرز کی خریداری کی مد میں حکومتی خزانے کو 13270 ملین کا نقصان پہنچایا۔ ملزم رسول خان محسود نے کاغذات میں ردوبدل کرکے نیب افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔

نیب لاہور کی جانب سے 2015 میں ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کیا گیا، تفتیش کی روشنی میں نیب نے ملزم رسول خان کو گرفتار کرنےکا فیصلہ کیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں