زیر سمندر کمیونی کیشن کیبل کی مرمت مکمل

آزمائش کے بعد کیبل کو بین الاقوامی کمیونی کیشن ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا، پی ٹی اے


Business Reporter April 09, 2013
آزمائش کے بعد کیبل کو بین الاقوامی کمیونی کیشن ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا، پی ٹی اے فوٹو: فائل

زیرسمندر کیمونی کیشن کیبل IMEWE Seg-1کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے اور کیبل کو انٹرنیشنل کمیونی کیشن ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق IMEWE کے مطابق کیبل کی مرمت کے بعد پرفارمنس کی تصدیق کرلی گئی ہے، جنوبی ایشیا کو بھارت سے فرانس تک انٹرنیشنل کمیونی کیشن نیٹ ورک سے منسلک کرنے والی 13000 کلو میٹر طویل زیرزمین کیبل ممبئی کے نزدیک فشنگ لائنز کی آمدورفت سے 8 مارچ کو کٹ گئی تھی۔



جس کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے بروقت اقدامات اور متبادل انتظامات کے باعث صارفین تک کیبل کٹنے کے اثرات محدود رہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے پاس متعدد زیرزمین کیبل سسٹم کی سہولت بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں