بابا لاڈلہ اور عذیر بلوچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سٹی کورٹ کے اطراف غیرقانونی پارکنگ قائم کرنے کانوٹس لے لیا گیا،ایس ایچ او سٹی کورٹ اور دیگر آج عدالت طلب

سٹی کورٹ کے اطراف غیرقانونی پارکنگ قائم کرنے کانوٹس لے لیا گیا،ایس ایچ او سٹی کورٹ اور دیگر آج عدالت طلب. فوٹو فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی پیر اسد اﷲ شاہ راشدی نے اسلحے کی خرید و فروخت کے الزام میں مفرور لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ اور عذیر بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور ان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے28اگست کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی جواب داخل نہ ہونے پر فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی نے بلوچ لبریشن آرمی کے عبدالغفور بگٹی ، سیفل بگٹی اور سمش الدین بگٹی کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا جو کہ مذکورہ مفرور ملزمان کو سپلائی کرنے بلوچستان سے لیاری لائے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ سی آئی ڈی میں مقدمہ درج ہے ، ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس جاوید احمد کیریو نے قتل کے الزام میں کالعدم تحریک کے کارکن عالم زیب کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔


ملزم پر مقتول رحیم بہادر کے قتل کا مقدمہ تھانہ موچکو میں گرہن کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا، علاوہ ازیں ٹریفک پولیس رسالہ اور تھانہ سٹی کورٹ پولیس کی ملی بھگت سے سٹی کورٹ کے اطراف غیرقانونی پارکنگ قائم کرنے پر سیشن جج جنوبی نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کورٹ اور سیکشن افسر ٹریفک رسالہ کو آج عدالت میں طلب کرلیا ہے، تھانہ سٹی کورٹ اور سیکشن افسر ٹریفک رسالہ نے پولیس اہلکار عرفان دلہار اور نذیر احمد نامی شخص کو سٹی کورٹ کے اطراف غیرقانونی پارکنگ کا ٹھیکہ دیا ہوا تھا جنھوں نے موٹر سائیکل پارکنگ فیس 20روپے اور ٹیکسی یا گاڑی پارکنگ فیس 40روپے مقرر کی تھی۔

پولیس کی اس غیرقانونی پارکنگ کے باعث ججز اور وکلا کو بڑی پریشانی کا سامنا تھا اوردہشت گردی کا بھی خدشہ تھا، وکلا اور ججز نے متعدد بار سیشن جج کو اس کی شکایت کی تھی،سیشن جج نے شکایات پرنوٹس جاری کیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے پولیس مقابلہ اقدام قتل اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزمان عزیز احمد اور دانش گبول کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔
Load Next Story