آئی پی ایل راجستھان نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ابتدائی جیت کا نشہ ہرن کردیا

دفاعی چیمپئن سے میچ میں فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 144 رنز بنائے۔

جے پور: آئی پی ایل میچ میں راہول ڈریوڈ بولڈ ہونے کے بعد بکھری ہوئی وکٹوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، ان کی ٹیم راجستھان رائلز نے دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 19 رنز سے مات دی ۔ فوٹو : اے ایف پی

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے19 رنز سے شکست دیکر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ابتدائی جیت کا نشہ ہرن کردیا، دفاعی چیمپئن سے میچ میں فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 144 رنز بنائے۔


اوپنر واٹسن( 5) کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد کپتان راہول ڈریوڈ(17) اور اجنکیا راہنے (36) نے ٹیم کو کچھ سنبھالادیا، بریڈ ہوج نے 31 گیندوں پر46رنز ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی،کولکتہ کے ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن نے2پلیئرز کو آؤٹ کیا جبکہ بریٹ لی نے ہموطن واٹسن کی قیمتی وکٹ اپنے نام کی۔

نائٹ رائیڈرز کی ہمت 125 رنز پر جواب دے گئی، کپتان گوتم گمبھیر 22 رنز بنا سکے،ایون مورگن کے 51 رنز بھی ٹیم کو فتح دلانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئے، سدھارتھ ترویدی اور کیون کوپر نے 3،3 جبکہ راہول شکلا نے 2 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔
Load Next Story