وزیراعظم نے نوازشریف کیلیے چیف جسٹس کے آگے ہاتھ جوڑے ہوں گےعمران خان
دورہ امریکا کے دوران بھی شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے نوازشریف کو بچانے کے لیے منت سماجت کی ہوگی،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو بچانے کے لیے چیف جسٹس کے آگے ہاتھ جوڑے ہوں گے اور این آر او مانگا ہوگا۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایک نکاتی ایجنڈا نوازشریف اور ان کی چوری کو بچانا ہے، وزیراعظم اربوں روپے کی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے والے مجرم کا دفاع کررہے ہیں، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تنقید کررہا ہے اگر وزیراعظم عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کررہا تو جیلوں میں قید مجرم کیسے عدالتی فیصلے مانیں گے۔
اسے بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات
چیف جسٹس آف پاکستان سے وزیراعظم کی ملاقات پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کا کچھ وقت بچا ہے اب شاہد خاقان کو چیف جسٹس سے کونسی اصلاحات کروانی تھیں، مجھے پورا یقین ہے کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑے ہوں گے کہ نوازشریف کو بچالو اور این آر او دے دو جب کہ دورہ امریکا کے دوران بھی وزیراعظم نے امریکا سے نوازشریف کو بچانے کے لیے منت سماجت کی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: قطری شہزادے نے شریف خاندان کی سرمایہ کاری کی تصدیق کی، واجد ضیا
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ واجد ضیا نے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت میں نوازشریف کا نام نہیں آیا،اصل میں تو یہ کیس مریم نوازپر چل رہا ہے اسے بتانا ہوگا کہ اربوں روپے کہاں سے آئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری دونوں ہی کرپٹ ہیں ہم نے (ن) لیگ اور پی پی کا چیئرمین سینیٹ نہیں آنے دیا یہ ہماری بہت بڑی جیت اور بلوچستان کے لیے خوش آئند ہے۔