عالمی برادری شام کی خود مختاری کااحترام کرے پاکستان

پاکستان نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل میں شام سے متعلق قرارداد پررائے شماری میںحصہ نہیںلیا۔


News Agencies August 10, 2012
پاکستان نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل میں شام سے متعلق قرارداد پررائے شماری میںحصہ نہیںلیا۔

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت کے بغیر شام کے اندرسے ہی پرامن حل، دیر پا امن اوراستحکام یقینی بنایاسکتا ہے۔

جمعرات کوتہران میںشام کی صورتحال سے متعلق مشاورتی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زوردیاکہ عالمی برادری کوریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی سختی سے پاسداری کرنی چاہیے پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کی اسی وجہ سے پاکستان نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل میں شام سے متعلق قرارداد پررائے شماری میںحصہ نہیںلیا۔

انہوںنے شام کی بگڑتی صورتحال پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں لڑائی روکنے کیلیے فوری کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شام میں خونریزی روکنے کیلیے مشترکہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کیلیے سیاسی عمل شروع کیاجائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔