اسٹیو اسمتھ کی وطن واپسی پر آنسوؤں سے لبریز پریس کانفرنس

آسٹریلوی عوام اور شائقین کو یہ درد دینے پر بہت شرمندہ اور معافی کا طلب گار ہوں، اسٹیو اسمتھ


Sports Desk March 29, 2018
آسٹریلوی عوام اور شائقین کو یہ درد دینے پر بہت شرمندہ اور معافی کا طلب گار ہوں، اسٹیو اسمتھ

بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں ایک سال کے لیے معطل ہونے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پریس کانفرنس کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔

جنوبی افریقہ سے واپسی پر سڈنی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ بار بار جذباتی ہوئے اور ان کے پیچھے کھڑے ان کے والد پیٹر بار بار انہیں دلاسہ دیتے رہے۔ انہوں نے کپتان کے طور پر تمام معاملے کے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی طلب کی اور کہا کہ کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کا واقعہ میری قیادت کی نااہلی ہے اور میری غلطی ہے، اپنی غلطی اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کے لیے سب کچھ کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسمتھ اور وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی

اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ تمام معاملے سے اگر کوئی اچھی چیز سامنے آتی ہے تو وہ دوسرے کے لیے ایک سبق ہے، میں اپنی ساری زندگی اس غلطی پر نادم رہوں گا، میں بہت شرمندہ ہوں، میں کرکٹ سے محبت کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل کرکٹ کے عظیم کھیل سے محبت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غلط فیصلہ لینے سے قبل سوچیں کہ اس سے کون متاثر ہو گا، یقینی طور پر اس سے آپ کے والدین متاثر ہوں گے، اپنے بوڑھے والد کو اس طرح کھڑے دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے، میں آسٹریلوی عوام اور شائقین کو یہ درد دینے پر بہت شرمندہ اور معافی کا طلب گار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں