یونس خان نے عمران خان کو ’آل ٹائم الیون ٹیم‘ کا کپتان چن لیا

یونس خان نے اپنی آل ٹائم الیون میں حنیف محمد اور سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنر شامل کیا


ویب ڈیسک March 29, 2018
یونس خان نے آل ٹائم الیون کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان نے 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے قائد عمران خان کو اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا کپتان قرار دے دیا۔

کرکٹ کے گھر کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی سوشل میڈیا ٹیم کو دیے گئے انٹرویو میں یونس خان نے اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو اپنی ٹیم کا کپتان منتخب کیا۔

آل ٹائم الیون میں یونس خان نے حنیف محمد اور سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنر شامل کیا جب کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس کو ون ڈاؤن اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو چوتھے بیٹسمین کے طور پر رکھا۔ مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کے لیے یونس خان نے سر ویو رچرڈز کو پانچویں اور سر گارفیلڈ سوبرز کو چھٹے نمبر پر رکھا۔

یونس خان نے آسٹریلیا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کو ٹیم میں بطور وکٹ کیپرشامل کیا جب کہ ٹیم کی قیادت کے لیے عمران خان کا انتخاب کیا۔ اسی طرح فاسٹ بالنگ اٹیک انگلینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا کے حوالے کیا۔ گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو گھمانے والے جادوگر اسپنر متایا مرلی دھرن کو اسپن بالر شامل کیا۔

ٹیم کے انتخاب کے بعد یونس خان نے اسے ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں