ٹیکنیکل بورڈ گورنرسیکریٹریٹ نے وحید شیخ کو چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ کاچارج دے دیا

گورنرسیکریٹریٹ نے وحید شیخ کو چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ کاچارج دے دیا۔


Safdar Rizvi April 09, 2013
سربراہ چارٹرایویلیوایشن کمیٹی کاچارج سندھ یونیورسٹی کے وی سی کوتفویض. فوٹو: وکی پیڈیا

SYDNEY: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ایک ہفتے سے جاری انتظامی بحران ایک نیارخ اختیار کرگیا ہے۔

گورنرسیکریٹریٹ نے عدالتی احکامات پر چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے گئے کنٹریکٹ افسرکی جگہ کنٹریکٹ پر ہی تعینات دوسرے افسرکوچیئرمین بورڈ کاچارج دیدیا، گورنر سیکریٹریٹ نے ایک ہفتے قبل عدالتی احکامات پرچیئرمین بورڈ پروفیسرسعید صدیقی کوعہدے سے ہٹادیاتھا تاہم اب ان کی جگہ بورڈمیں کنٹریکٹ پرتعینات سیکریٹری وحید شیخ کوچیئرمین بورڈ کے عہدے کاچارج بھی دے دیاگیاہے،ادھر گورنر سیکریٹریٹ نے گورنرسندھ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم کے عہدے سے فارغ کیے گئے کنٹریکٹ افسر میجر(ر)آفتاب لودھی کی جگہ گورنرسیکریٹریٹ میں تعینات اسپیشل سیکریٹری اختر غوری کوعہدے کااضافی چارج دیا گیا ہے۔



مزیدبراں چارٹرایویلیوایشن کمیٹی کے سربراہ کاچارج سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرنذیرمغل کودیاگیاہے، اس عہدے سے ایس ایم قریشی کو فارغ کیا گیا تھا، قابل ذکر امر یہ ہے کہ گورنر سیکریٹریٹ نے ایک ہفتے قبل عدالتی حکم پرسندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسرسعید صدیقی کوان کے عہدے سے ہٹادیاتھا، پروفیسرسعید صدیقی کی برطرفی کے بعد ایک ہفتے سے چیئرمین بورڈ کاعہدہ خالی تھا، عہدے کا چارج کسی دوسرے افسرکونہ دیے جانے کے سبب بورڈ شدید انتظامی بحران کاشکارتھا،بورڈ میں روز مرہ امورتعطل کاشکارتھے کوئی انتظامی سربراہ نہ ہونے کے سبب فائلوں کے ڈھیرلگ گئے تھے، چیئرمین کاعہدہ خالی ہونے کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں انٹرکے مساوی ڈپلومہ سرٹیفکیٹ اجرا سے رک گئے تھے، سرٹیفکیٹ سے محروم امیدوارمایوسی کاشکارتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں