شہر قائد میں اسلحے کے ذخائر پوشیدہ ہونے کا انکشاف
آپریشن کے دوران خفیہ طور پر شہر کے مختلف مقامات پر ڈمپ کردیا گیا تھا۔
رینجرز اور پولیس کے مسلسل آپریشن کے باوجود شہر قائد میں آج بھی بھاری مقدار میں تنظیمی اسلحے کے ذخائر پوشیدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہر میں آپریشن شروع ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر دفن کیے جانے والے اسلحے کی برآمدگی متوقع ہے۔
گزشتہ دنوں گرفتار کیے والے کورنگی کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے جن میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہر میں اب بھی بڑی تعداد میں ایسا اسلحہ موجود ہے جو ایم کیو ایم نے تنظیمی مقاصد کے لیے مختلف وقت میں استعمال کیا تھا اور آپریشن کے دوران کارکنان اور ساتھیوں کی گرفتاری اور روپوشی کے دوران خفیہ طور پر شہر کے مختلف مقامات پر ڈمپ کردیا گیا تھا۔
رئیس مما کے انکشاف کے مطابق آپریشن کے دوران جو اسلحہ برآمد کیا گیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے جبکہ شہر میں1992میں کے وقت میں استعمال کیے جانے والے اسلحے سمیت جدید اسلحہ بھاری مقدار میں موجود ہے یہ اسلحہ مختلف مواقع پر بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا تھا جن میں سانحہ12مئی، سندھ محبت ریلی، چکرا گوٹھ و دیگر واقعات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی شامل ہے۔