یمن میں القاعدہ کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک متعدد شدت پسند بھی مارے گئے

جنگجوؤں نے العقیق کے مقام پرایلیٹ فورس پر حملہ کیا، 9اہلکار ہلاک، 3زخمی، سات اہلکاروں کی سربریدہ لاشیں لائی گئیں۔

جنگجوؤں نے العقیق کے مقام پرایلیٹ فورس پر حملہ کیا، 9اہلکار ہلاک، 3زخمی، سات اہلکاروں کی سربریدہ لاشیں لائی گئیں۔ فوٹو؛ فائل

یمن کے المکلا شہر میں شدت پسند گروپ القاعدہ کی کارروائی میں یمنی ایلیٹ فورس کے 9 اہلکار ہلاک 3 زخمی ہوگئے۔

مصر کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ القاعدہ جنگجوؤں نے وادی حجر میں العقیق کے مقام پرایلیٹ فورس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔


جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسند بھی مارے گئے ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد کاتعین نہیں کیا جاسکا۔ حضر موت میں ابن سینا اسپتال میں ایلیٹ فورس کے 9اہلکاروں کی لاشیںاور 3زخمی بھی لائے گئے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ 7 فوجیوں کو ذبح کیا گیا اور ان کی سربریدہ لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے یمن کے انسانی بحالی منصوبے کے لیے 50کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اقوام متحدہ کی جنگ زدہ ملک میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے منصوبے کا حصہ ہے۔
Load Next Story