مفتاح اسماعیل کی نیشنل سیونگز کو نئی پراڈکٹس کیلیے کام تیز کرنے کی ہدایت

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز ادارے کی کارکردگی اوربالخصوص آٹومیشن،کسٹمر فیسلی ٹیشن اوردیگرپر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز ادارے کی کارکردگی اوربالخصوص آٹومیشن،کسٹمر فیسلی ٹیشن اوردیگرپر بریفنگ دی گئی۔ فوٹو : آئی این پی

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیشنل سیونگز کو نئی پراڈکٹس کو جلد شروع کرنے کیلیے کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔


وزیر اعظم کے مشیرخزانہ مفتاع اسماعیل کی سربراہی میں گزشتہ روز نیشنل سیونگزکی کارکردگی پر جائزہ اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز ادارے کی کارکردگی اوربالخصوص آٹومیشن،کسٹمر فیسلی ٹیشن ، فنانشل انکوژن ، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اوردیگرپر بریفنگ دی گئی۔

مشیر خزانہ کو نیشنل سیونگز کی جانب سے شہدا فیملیز ویلفیئر اکائونٹ،بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی توسیع، شریعہ کمپلینٹ پراڈکٹ اور اوور سیز پاکستانیز سیونگ سرٹیفکیٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔
Load Next Story