طالبان کی دھمکیمشرف کا عدالت میں پیش نہ ہونیکا فیصلہ

سابق صدر کوصرف اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتاہے، نقل وحرکت پر نظر ہے،ملاعمر

سابق صدر کوصرف اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتاہے، نقل وحرکت پر نظر ہے،ملاعمر فوٹو: رائٹرز

سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ طالبان کی تازہ دھمکیوں کے بعد وکلا کے مشورے پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کے قریبی ساتھیوں اور ان کے وکلا کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر مشرف عدالت عظمیٰ میں پیش ہوتے ہیں تو اس موقع پر ان کے مخالف وکلا احتجاج بھی کرسکتے ہیں جس سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اس لیے وکلا نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے سے گریز کریں۔




مشرف کے وکلا کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے ان کے خلاف پیر کو درخواستوں کی سماعت کے دوران ویسے بھی انھیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم نہیں دیا اور صرف نوٹس جاری کیا گیا ہے جس پر ان کے وکلا پیش ہوکر جواب دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ افغانستان کے طالبان تحریک کے سربراہ ملاعمر نے یہ کہا ہے کہ طالبان کو معلوم ہے کہ مشرف کہاں ہیں اور ہماری ان کی تمام تر نقل وحرکت پر نظر ہے طالبان جب بھی چاہیں وہ مشرف کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو صرف اللہ تعالیٰ ہی طالبان کے ہاتھ سے بچاسکتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت انھیں نہیں بچا سکتی۔

Recommended Stories

Load Next Story